کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 5 روز بعد بحال

Published On 28 September,2025 10:57 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو 5 روز بعد بحال کر دیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق سپیزنڈ کے قریب دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے ٹریک اور پل بحال نہ ہونے کے باعث جعفر ایکسپریس پانچ روز معطل رہی، بولان میل بھی آج اپنے وقت پر روانہ کر دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ ریلوے لائن اور پل کی مرمت گزشتہ رات مکمل کر لی گئی تھی۔

واضح رہے کہ دہشت گردوں نے 23 ستمبر کو سپیزنڈ کے قریب ریلوے ٹریک کو دھماکے سے تباہ کر دیا تھا۔