جسٹس طارق جہانگیری کی بحالی کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ سے اہم پیش رفت

Published On 29 September,2025 07:33 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جسٹس طارق جہانگیری کی بحالی کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ سے اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔

جسٹس طارق جہانگیری کو ہائیکورٹ ججز کے روسٹر میں شامل کر لیا گیا، جسٹس طارق جہانگیری کے کل کے سنگل اور ڈویژن بنچز کیسز کی کاز لسٹ جاری کر دی گئی۔

جسٹس طارق جہانگیری کا جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے ساتھ ڈویژن بینچ بھی بحال ہو گیا، جسٹس طارق جہانگیری کے سنگل اور ڈویژن بینچ میں کل کے لئے کیسز کی کاز لسٹ سامنے آگئی۔