محسن نقوی کی پمز ہسپتال آمد، آزاد کشمیر میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت

Published On 03 October,2025 02:37 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی کی پمز ہسپتال آمد، آزاد کشمیر میں زخمی ہونے والے اسلام آباد اور آزاد کشمیر پولیس کے اہلکاروں کی عیادت کی۔

محسن نقوی فرداً فرداً ہر زخمی اہلکار کے پاس گئے اور خیریت دریافت کی، ہسپتال انتظامیہ کو زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمی پولیس اہلکاروں کے جذبے اور بہادری کو سراہا۔