کراچی: دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقہ مومن آباد میں پولیس مقابلہ ہوا۔
اورنگی ٹاون سیکٹر 11 جنت البقع قبرستان کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا، مقابلے میں دو زخمیوں سمیت تین ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ مقابلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق پکڑے جانے والوں میں علی زید، کامل اور ان کا ساتھی ملزم شاہ زیب شامل ہے، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزمان کو گرفتار کرنے کے دوران پولیس اہلکار سمیر گر کر زخمی ہوا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ اہلکار کے گرنے کی وجہ سے اس کا پاؤں فریکچر ہوگیا، گرفتار ملزموں کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔