گھوٹکی: ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق، بیٹا شدید زخمی

Published On 02 October,2025 06:40 pm

گھوٹکی: (دنیا نیوز) تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق جبکہ بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔

افسوسناک حادثہ گھوٹکی میں نیشنل ہائی وے پر باغ چنہ کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار خاتون موقع پر دم توڑ گئی جبکہ بیٹا اور بیٹی شدید زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق خاتون کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے ٹرالر قبضے میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔