قلات: (دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع قلات میں دوگروپوں میں خونیں تصادم سے 5افراد جاں بحق ہو گئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی زد میں آکر میں 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے اور 2 افراد زخمی بھی ہوئے ، جب کہ تصادم کی وجہ عناد ابتدائی طورپر معلوم نہ ہوسکی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ جاں بحق افراد میں بالاچ خان ولد سعداللہ اور زخمیوں میں نصراللہ لانگو اور راہ گیر اللہ داد سمالانی شامل ہیں،اس کے علاوہ چار نامعلوم مقتولین کی شناخت تاحال نہ ہو سکی۔
دوسری جانب لیویز ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مختلف زوایوں سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔