ملتان میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، 2 فرار، کانسٹیبل شدید زخمی

Published On 02 October,2025 12:55 am

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں نامے والی چٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ نامے والی چٹ کے قریب سی سی ڈی پولیس نے ناکہ لگایا ہوا تھا، 3مسلح ڈاکوؤں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا جبکہ دو فرارہوگئے۔

مرنے والے ڈاکو کی شناخت محمد عثمان میئو کے نام سے ہوئی ہے، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کانسٹیبل زخمی ہوا، ہلاک ڈاکو عثمان میئو ڈکیتی، راہزنی کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، زخمی کانسٹیبل حنیف کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔