منچن آباد: خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

Published On 02 October,2025 12:58 am

منچن آباد: (دنیا نیوز) تھانہ منچن آباد کی حدود میں خواتین کو ہراساں کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ 15 پر خواتین کو ہراساں کئے جانے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کی، ملزم خواتین کو ہراساں کر کے فرار ہوا تو پولیس نے تعاقب شروع کردیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی، اپنے ہی پسٹل سے بائیں ہاتھ پر گولی لگنے سے ملزم زخمی ہوگیا جسے حراست میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی گئی۔