کراچی میں چھریوں کے وار سے ایک شخص جاں بحق، 6 شدید زخمی

Published On 02 October,2025 05:53 am

کراچی: (دنیا نیوز) اورنگی ٹاؤن قطر موڑ کے قریب چھریوں کے وار سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے، جاں بحق شخص کی شناخت احسن کے نام سے ہوئی ہے، زخمیوں میں سعد، مدثر، ملیکہ، مصباح، مسکان اور انیلا شامل ہیں، امدادی ٹیموں نے جاں بحق اور زخمیوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حملہ آور انور کو گرفتار کر لیا، واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔