کراچی: (دنیا نیوز) برطانیہ سے مہنگی گاڑی چوری ہوگئی جس کو کراچی میں ٹریس کر لیا گیا۔
انٹرپول نے سندھ پولیس کو قیمتی کار برآمدگی میں مدد کیلئے خط لکھ دیا، کالی رینج روور 22 نومبر 2022ء کو ہیرو گیٹ سے چوری کی گئی تھی، گاڑی کو ٹریک کرنے پر لوکیشن کراچی صدر کی آئی ہے۔
یو کے پولیس نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ رینج روور گاڑی میں لگے ٹریکر کا رابطہ لیڈز میں منقطع ہوگیا تھا، سندھ پولیس گاڑی کی تلاش میں مدد کرے۔