چنیوٹ میں مبینہ پولیس مقابلہ، درجنوں مقدمات میں اشتہاری ڈاکو مارا گیا، 2 فرار

Published On 03 October,2025 01:13 am

چنیوٹ: (دنیا نیوز) تھانہ صدر کی حدود مرادوالہ میں سی سی ڈی اور ڈاکوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ناکے پر اہلکاروں نے تین ملزمان موٹر سائیکل سواروں کو مشکوک ہونے پر روکا گیا تو انہوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو مارا گیا 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق مارا جانے والا سرجا نامی ڈاکو درجنوں مقدمات میں اشتہاری تھا، ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا، ڈاکو کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کیلئےعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔