دہشتگردی کے خلاف واضح وژن کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا: سرفراز بگٹی

Published On 03 October,2025 03:03 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف واضح وژن کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے زیر تربیت افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سب کی جنگ ہے، ملک دشمن سازشوں کو قومی یکجہتی سے ناکام بنانا ہوگا، ریاست سب سے مقدم ہے، ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ کرپشن کا ناسور دہشت گردی سے بڑا چیلنج ہے، تدارک کیلئے ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں، افسران بدعنوانی کے خاتمے اور عوامی خدمت کا تہیہ کرلیں۔