اسلام آباد: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہوگئی۔
سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند آج بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے تاہم وکیل صفائی فیصل قوسین مفتی کی عدم حاضری کے باعث سماعت آگے نہ بڑھ سکی۔
عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین مفتی وقت پر جیل نہ پہنچے جس پر جج شاہ رخ ارجمند سماعت کے بغیر ہی واپس روانہ ہو گئے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی جو آئندہ بھی اڈیالہ جیل میں ہی ہو گی۔