کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے ٹراپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر کی جانب سے 8 واں الرٹ جاری کر دیا گیا۔
الرٹ کے مطابق شدید طوفان شکتی شمال مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ہے، کراچی سے 480 کلومیٹر جنوب مغرب میں مرکز ہے، طوفان آئندہ 24 گھنٹے میں مغرب جنوب مغرب کی جانب بڑھنے کے بعد رخ بدلے گا۔
سندھ کے ساحلی اضلاع بدین، ٹھٹھہ اور سجاول سمیت بلوچستان کے کچھ اضلاع میں بوندا باندی کا امکان ہے، سندھ کے ساحل کے قریب سمندری ہوائیں 40 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔
الرٹ میں ماہی گیروں کو 5 اکتوبر تک گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے، طوفان کے گرد ہوا کی رفتار 110 سے 135 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان ہے، سمندر کی لہریں انتہائی بلند رہیں گی، 7 اکتوبر تک سمندری صورتحال شدید رہے گی۔