پاکستان اور افغانستان کے درمیان بادینی بارڈر کھولنے کا فیصلہ

Published On 06 October,2025 03:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے افغانستان کے ساتھ بادینی بارڈر کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے طالبان حکومت سے رابطہ کر لیا۔

وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ بارڈر کھولنے کے لیے تیار ہیں، اس بابت افغانستان کو 3 اکتوبر کو خط لکھا ہے، اس بارڈر کے کھولنے کا فیصلہ 29 ستمبر کو بین الوزارتی کمیٹی میں ہوا ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان کی جانب سے سب کلیئر ہے اور اب افغانستان کا انتظار ہے، حکومت پاکستان کی جانب سے وہاں ایف آئی اے تعینات کی جائے گی۔

وزارت خارجہ کے مطابق بادینی بارڈر کھولنے سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہوگا۔