سیلاب متاثرین کی امداد بارے بات سے پنجاب پر حملہ کیسے ہوگیا؟ قمر زمان کائرہ نے سوال اٹھا دیا

Published On 06 October,2025 10:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد بارے بات سے پنجاب پر حملہ کیسے ہوگیا۔

دنیا نیوزکےپروگرام’’دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ معاملات میں تلخی سےحالات خراب ہوں گے، پیپلزپارٹی قیادت نےمتاثرین کی امداد کے طریقہ کارسے متعلق تجاویزدی۔

اُنہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نےکہا متاثرین کی بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مدد کی جائے، ہم نے مطالبہ کیا کہ زرعی ایمرجنسی لگائی جائے۔

سینئر رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہمیں بھیک مانگنےکا طعنہ دیا گیا، بات سیلاب متاثرین کی امداد کے طریقہ کار سے شروع ہوئی، پنجاب پر حملہ کیسے ہو گیا؟ اگر یہ صورتحال بن جائے تو پھر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے۔