کراچی: (دنیا نیوز) وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کو پرسکون ماحول کی فراہمی پہلی ترجیح ہے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے دو ٹوک اعلان کیاکہ کراچی میں بھتہ خوری کی اجازت نہیں دیں گے، ماضی میں یہاں لوگوں کو بھتے کی پرچیاں موصول ہوتی رہیں، کاروباری طبقے کو دھمکیاں دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
ایڈیشنل آئی جی نے کہا کراچی میں بھتے کی پرچیوں پر فوری ایکشن لیا، کسی کو بھی کوئی شکایت ہو تو فوری پولیس سے رابطہ کرے، تاجروں کی سہولت کیلئے پورٹل بھی بنادیا ہے۔