اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے افغا ن وزیرخارجہ کا دہشت گردی سے متعلق بیان مسترد کر دیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان میں افغان سفیر کو دفترخارجہ طلب کرلیا گیا، افغان نگران وزیرخارجہ کا دہشت گردی سے متعلق بیان کو حقائق کے منافی قراردیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے بھارت، افغانستان مشترکہ بیان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے، جموں و کشمیر کو بھارت کاحصہ قراردینا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مشترکہ بیان کشمیری عوام کی قربانیوں اورحق خودارادیت کی جدوجہد کے منافی ہے۔