پشاور: (دنیا نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی گورنر ہاؤس پشاور پہنچ گئے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی کل بروز بدھ نومنتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے ان کے عہدہ کا حلف لیں گے، حلف برداری تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں کل شام 4 بجے منعقد ہو گی۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دنیا نیوز سے گفتگو ہوئے کہا تھا کہ سہیل آفریدی سے حلف لینے کے لیے پشاور آرہا ہوں،: حلف لینے سے پہلی بھی انکار نہیں کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کبھی حلف لینے سے منع نہیں کیا، اپنا آئینی فرض ادا کروں گا: فیصل کریم کنڈی
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ آئین مطابق معاملات چلانا میری ذمہ داری ہے، سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد مجھے ویسے بھی پشاور آنا تھا۔
دوسری جانب گورنر ہاؤس پشاور میں حلف برداری کی تیاریاں جاری ہیں، کل 4 بجے سہیل آفریدی سے گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں حلف لیا جائے گا۔