اسلام آباد:(دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج تک ملتوی کردی گئی۔
سماعت اڈیالہ جیل میں چھ گھنٹے تک جاری رہی ، سماعت سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے کی، بانی پی ٹی آئی کے وکلاء بیرسٹر سلمان صفدر، قوسین فیصل مفتی اور ارشد تبریز کی جانب سے دلائل دیے گئے۔
کل کی سماعت میں سلمان صفدر اپنے حتمی دلائل مکمل کریں گے، سلمان صفدر کے دلائل مکمل ہونے پر استغاثہ کے وکلاء اپنے جوابی دلائل دیں گے۔
آج ہونے والی سماعت میں پراسکیوشن ٹیم کمرہ عدالت میں عدالت میں موجود رہی اور بانی پی ٹی آئی کی بہنیں کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔
دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر بھی گیٹ نمبر پانچ پر موجود رہے۔