پتوکی: (دنیا نیوز) پتوکی کے علاقے حبیب آباد میں میڈم نور جہاں کا گانا اونچی آواز میں سننے پر شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق شہری دکان میں گانا ’’ویکھ وے دن چڑھیا کہ نہیں‘‘ اونچی آواز میں سن رہا تھا، اہل علاقہ کی متعدد شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو موقع سے گرفتار کیا۔
پتوکی پولیس نے شہریوں کے سکون میں خلل ڈالنے اور لاؤڈ سپیکر پر پابندی کی وجہ سے مقدمہ درج کیا، پولیس تھانہ صدر پتوکی نے ملزم کو گرفتار کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا۔



