راولپنڈی میں الیکٹرک بسیں چلانے کے لیے منصوبہ تیار

Published On 26 October,2025 09:02 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں شہریوں کی سفری سہولت کے لئے الیکٹرک بسیں چلانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔

راولپنڈی میں ابتدائی طور پر 4 روٹس پر 45 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی ، کرایہ 25 روپے ہوگا، 20 ہزار مسافر روزانہ سفر کریں گے، میٹرو سٹیشن اور اولڈ واران ڈپو میں چارجنگ سٹیشن کی تعمیر جاری ہے۔

صدر سے 26 نمبر چونگی اور اڈیالہ روڈ کے روٹس چلائے جائیں گے ، راجہ بازار سے کرال چوک اور سواں اڈہ تک روٹس چلائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پہلے بھی کئی شہروں میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح کر چکی ہیں۔