کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر مسلح افراد کی فائرنگ

Published On 29 October,2025 07:58 pm

نصیر آباد: (دنیا نیوز) کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر مسلح افراد کی فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نوتال کی حدود میں پیش آیا، سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہو گئے۔

حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، کلیئرنس کے بعد ٹرین اپنی منزل کی جانب روانہ کر دی گئی۔