کراچی: (دنیا نیوز) کراچی ایکسپو سینٹر میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
وائس ایڈمرل فیصل عباسی نے تقریب سے خطاب میں کہا انٹرنیشنل کانفرنس کے انعقاد کا مقصد بلیو اکانومی کو فروغ دینا اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے ساحلی وسائل سے روشناس کروانا ہے۔
وائس ایڈمرل فیصل عباسی کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس میں دنیا کے 44 ممالک کے 103 عالمی وفود شرکت کر رہے ہیں جو پاکستان کے بحری شعبے پر عالمی اعتماد اور سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے رجحان کا مظہر ہے۔
پہلی پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس کے دوران 50 کروڑ ڈالر مالیت کے مفاہمتی معاہدے طے پائے تھے جن میں سے 90 فیصد معاہدے پایہ تکمیل تک پہنچے جو اس فورم کی افادیت اور سنجیدہ صنعتی شراکت داری کا ثبوت ہے۔
کراچی ایکسپو سینٹر میں 3 سے 6 نومبر تک جاری رہنے والی اس کانفرنس میں 150 سے زائد مقامی وفود اور 178 نمائش کنندگان بھی شریک ہوں گے۔



