کراچی: (دنیا نیوز) امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر کا 2 روزہ دورہِ پاکستان اختتام پذیر ہوگیا۔
دورہ کے دوران امریکی بحری جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر پاکستان فلیٹ، ریئر ایڈمرل عبدالمُنیب سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
امریکی بحری جہاز کے عملہ نے تربیتی سیشنز اور کھیلوں کے مقابلوں میں بھی حصہ لیا، ان سرگرمیوں کا مقصد باہمی تعاون کا فروغ اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مزید اضافہ تھا، دونوں ممالک کی بحری افواج کے اہلکاروں نے ایک دوسرے کے جہازوں کا دورہ بھی کیا۔
یو ایس ایس وین ای میئر کا دورہ پاکستان خطہ میں بحری سلامتی اور استحکام کیلئے مشترکہ عزم کا عکاس ہے، دورے سے دونوں ممالک کی بحریہ کے مابین دیرینہ بحری تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوا۔