کراچی: شاہ فیصل کالونی میں گھر میں آتشزدگی، ماں بیٹی جھلس کر جاں بحق

Published On 02 November,2025 01:14 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں گھر میں آگ لگنے سے ماں بیٹی جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی جس کے نتیجے میں ماں بیٹی جاں بحق ہوگئیں، جھلس کر جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 50 سالہ کلیم النساء اور 25 سالہ عتیقہ کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جائے حادثہ سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہے۔

قبل ازیں شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر بلاک 10 میں جھونپڑی میں آگ لگی تھی جس نے کئی جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق 5 فائر فائٹرز نے 2 گھنٹوں کی کوشش سے آگ پر قابو پایا، آگ لگنے سے درجنوں جھونپڑیاں، خانہ بدوشوں کا سامان اور کئی موٹرسائیکلیں جل گئیں، آگ سے کئی مویشی بھی جھلس گئے۔