9 مئی کیسز: مسرت، جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

Published On 07 November,2025 10:35 am

لاہور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کی 9 مئی کے مقدمات میں 12 دسمبر تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور 9 مئی جلاؤ گھیراؤ سمیت 8 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔

کیسز پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کی، جمشید اقبال چیمہ عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔

مسرت چیمہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وہ طبیعت کی خرابی کے باعث پیش نہیں ہو سکتیں جسے بعدازاں عدالت نے منظور کر لیا۔

عدالت نے دونوں رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 12 دسمبر تک توسیع کر دی اور حکم دیا کہ مسرت جمشید چیمہ کی حد تک تفتیش مکمل کی جائیں، جمشید اقبال چیمہ کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے، آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا ضمانتوں پر دلائل پیش کریں گے۔