کوٹلی: (دنیا نیوز) کوٹلی میں کباڑ کی دکان میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو کے مطابق تتہ پانی بازار میں کباڑ کی دکان میں دھماکا خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا، دھماکے میں تینوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 شدید زخمی ہوئے۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیاگیا جہاں پر ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔



