پشاور: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے بیان پر نوٹس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیان پر نوٹس حویلیاں جلسے میں سرکاری ملازمین سے متعلق دھمکی آمیز الفاظ استعمال کرنے پر لیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے مانیٹرنگ رپورٹ کی روشنی میں وزیراعلیٰ کے پی کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن نے آج صبح ساڑھے 11 بجے اہم اجلاس طلب کرلیا جس میں معاملے پر قانونی کارروائی سے متعلق غور ہوگا۔



