آئی ایم ایف کی پاکستان میں گورننس بارے رپورٹ میں غیر معمولی حقائق شامل

Published On 20 November,2025 05:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی ایم ایف کی پاکستان میں گورننس بارے رپورٹ میں غیر معمولی حقائق شامل ہیں۔

آئی ایم ایف کی جی سی ڈی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی آبادی کا 60 فیصد 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے، پاکستان میں آبادی کا بڑا حصہ شہروں کی طرف تیزی سے منتقل ہونے لگا۔

جی سی ڈی رپورٹ میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا کا استعمال بڑھنے سے نوجوان سیاسی طور پر زیادہ فعال ہیں، نوجوان آبادی حکومت اور اداروں بارے زیادہ شک اور کم یقین رکھتی ہے۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی نئی نسل میں ووٹ ڈالنے میں دلچسپی بڑھ رہی ہے، بدلتی آبادیاتی صورتحال سروس ڈلیوری پر دباؤ بڑھا رہی ہے۔

گورننس اینڈ ڈائیگناسٹک رپورٹ میں کہا گیا کہ سیاسی جماعتوں کے مطابق کرپشن کے خاتمے سے بہتر سروس ڈلیوری ممکن ہے، عوامی توقعات میں اضافہ جبکہ کرپشن برداشت کرنے کا رجحان کم ہوتا جا رہا ہے۔