پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر خیبرپختونخوا اختیار ولی نے کہا ہے کہ منشیات کے دھندے میں پی ٹی آئی کے تمام اراکین پارلیمنٹ، وزراء اور اعلیٰ عہدیدار حصہ دار ہیں۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر خیبرپختونخوا اختیار ولی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی اپنی زمینوں اور کھیتوں میں بھنگ کی فصل بالکل تیار ہے، ان کے وزیر کے بھائی کی گاڑی منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں پشاور تھانے میں کھڑی ہے، میرے مطالبے پر انہوں نے استعفیٰ تو نہیں دینا، لیکن اخلاقی جواز یہی ہے کہ ان کو سٹیپ ڈاؤن کرنا چاہیے۔
اختیار ولی کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی ضلع خیبر میں منشیات کے خلاف کارروائی کریں، منشیات کے دھندے سے کمایا جانے والا پیسہ دہشتگردوں میں بانٹا جاتا ہے، منشیات کا پیسہ سرحد پار بھی جاتا ہے جس سے ملک کے خلاف بارود خریدا جاتا ہے، علی امین گنڈاپور اور محمود خان منشیات سمگلنگ بند نہیں کروا سکے۔



