لاہور:(دنیا نیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ضمنی الیکشن کے متعلق اہم پیغام جاری کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری پیغام میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ماضی کی انتظامی تباہی، کرپشن، ہر شعبے میں تاریخی بربادی اور حال کی حکومتی کارکردگی، خدمت اور قیادت کی انتظامی صلاحیت کا فرق، ان دو تصویروں سے واضح ہے۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 23, 2025
انہوں نے اپنے ٹویٹ اکاؤنٹ پر قومی اسمبلی کے حلقے این اے 129 کے مختلف پولنگ کیمپس کی ویڈیوز بھی جاری کیں۔
سینئر صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عوام سے بہتر کوئی نہیں جانتا کہ کس کا کیا سیاسی اعمال نامہ ہے، عوامی عدالت کا فیصلہ بھی واضح ہے الحمدللہ!۔



