لاہور: (دنیا نیوز) رکن پنجاب اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما ماریہ طلال نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی قیادت پر اعتماد کا ثبوت ہے۔
چیئرپرسن سٹینڈنگ کمیٹی برائے لٹریسی اینڈ نان فارم بیسک ایجوکیشن نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی برتری اس بات کی واضح عکاسی ہے کہ عوام ووٹ صرف نعروں پر نہیں دیتے کام اور اعتماد پر دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ وہ اعتماد ہے جو عوام نے میاں محمد نواز شریف کے وژن، منصوبوں اور ثبوتِ عمل پر کیا، ایک ایسا سفر جسے میاں محمد شہباز شریف اور مریم نواز نے محنت، لگن اور عملی قیادت کے ساتھ آگے بڑھایا۔
ماریہ طلال نے مزید کہا ہے کہ فیلڈ میں جا کر، عوام کے درمیان رہ کر، تسلسل کے ساتھ ترقیاتی کام کروانے اور نگرانی کرنے نے لوگوں کا یقین مضبوط کیا کہ یہ قیادت وعدے نہیں بلکہ عمل سے خدمت کرتی ہے، اسی خدمت نے آج کے نتیجے کو مسلم لیگ (ن) کے حق میں ایک تاریخی کامیابی بنایا ہے۔



