لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب ٹریفک پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں ایک قدم اور آگے، ٹریفک پولیس پنجاب نے قانون پر سخت عمل درآمد کیلئے ڈرونز کا استعمال شروع کر دیا۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے قانون شکن عناصر کے خلاف جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی ہدایت کی، ابتدائی طور پر زیادہ رش اور گنجان علاقوں میں ڈرون ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان کے گنجان علاقوں میں ڈورنز کا استعمال جاری ہے، ڈرونز کے ساتھ ساتھ ٹریفک کوئیک فورس کی ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں گی۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے کہا کہ ڈورنز کی نشاندہی پر کوئیک ریسپانس ٹیمیں فوری ایکشن لیں گی، کم عمر ڈرائیورز، بغیر ہیلمٹ، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی اور بغیر لائسنس ہرگز برداشت نہیں۔
انہوں نے کاہ کہ ٹریفک قوانین میں ترمیم شہریوں کے تحفظ کے لیے کی گئی ہے، ٹریفک قوانین کی پاسداری مہم میں شہری ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کا کہنا تھا کہ شہری بھاری جرمانوں اور قانونی کارروائیوں سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کا احترام کریں۔



