کولمبو: (دنیا نیوز) پاکستان کا خصوصی طیارہ C130 امدادی ٹیم اور سامان لے کر کولمبو پہنچ گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر سری لنکا میں حالیہ سیلاب میں امداد کیلئے پاکستان آرمی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم اور سامان بھیجا گیا ہے۔
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) December 3, 2025
سری لنکن ڈپٹی منسٹر پورٹ اور پاکستان ہائی کمشنر سری لنکا نے پاکستانی ٹیم کا استقبال کیا، سیلاب متاثرین کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے جلد 200 ٹن کی امداد براستہ سمندر بھی پہنچ جائے گی۔
سری لنکن ڈپٹی منسٹر پورٹ نے پاکستانی ہائی کمشنر اور پاکستان کے امدادی دستے کا شکریہ ادا کیا اور ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کروائی۔
پاکستانی حکام کے مطابق مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان سری لنکا کے ساتھ کھڑا ہے۔



