فضل الرحمان کی راجہ ظفر الحق سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

Published On 04 December,2025 01:05 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی سینئر سیاستدان سابق سنیٹر راجہ ظفر الحق کی رہائش گاہ آمد ہوئی۔

مولانا فضل الرحمان نے راجہ ظفر الحق کی خیریت دریافت کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، راجہ ظفر الحق نے مولانا فضل الرحمان کو کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، موانا فضل الرحمان نے کہا کہ قادیانیوں اور دیگر اقلیتوں کے بارے میں فرق روا رکھا جائے۔

امیر جے یو آئی نے کہا کہ ختم نبوت کا تحفظ ایمان کا حصہ ہے اس میں کوتاہی برداشت نہیں، جس شق سے حرمت رسولؐ پر بات آئے ایسی قانون سازی کبھی قبول نہیں کریں گے، ختم نبوت کے آئینی فیصلے کا تحفظ ہر مسلمان کا ایمان ہے۔