مشعال ملک کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر مبارکباد

Published On 05 December,2025 10:16 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی تقرری کو پاکستان اور کشمیر کیلئے خوش آئند قرار دے دیا۔

اپنے بیان میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر جرات و قائدانہ صلاحیت کے حامل ہیں، بھارتی جارحیت کے مقابلے میں عاصم منیر کی حکمت عملی نے کشمیریوں کا حوصلہ بڑھایا، عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کا دفاع مزید مضبوط ہوا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ بری، بحری، فضائی افواج کا رابطہ مزید مضبوط ہوگا، خطے میں امن و استحکام کے نئے دور کی توقعات ہیں، کشمیری عوام پاک افواج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔