اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پابندی، نااہلی اور نو مئی کے مقدمات کا منطقی انجام اور اب سب کچھ ہوگا۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بیرون اور اندرون ملک دشمنوں کو کلیئر جواب دیا گیا، اب کوئی ابہام نہیں رہا، پی ٹی آئی کو ایسی مثال بنایا جائے گا آنے والی جماعتوں کو عبرت ہو۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی والے عقل کے اندھے اور کانوں سے بہرے، پیر کو دیکھیں گے: فیصل واوڈا
فیصل واوڈا نے کہا کہ ریاست مخالف لوگوں کو اب پاکستان میں جگہ نہیں ملے گی، ریاست کا جواب آنے کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے 9 مئی کیس ختم کر دیئے، ان کے بارے یہی کہوں گا اب فرنٹ رہے گا نا رائٹ رہے گا، لگ رہا ہے سہیل آفریدی سیاسی خودکشی کی طرف چل پڑے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ جس دن گورنر راج لگا خیبر پختونخوا خوب ترقی کرے گا۔
اختیار ولی خان نے کہا بانی پی ٹی آئی کی جماعت بھارت کی پراکسی بن چکی ہے، یہ پاکستان کے آئین و قانون، پارلیمنٹ کے دائرے سے باہر کھیل رہے ہیں۔



