لاہور: (دنیا نیوز) ڈپٹی وزیراعظم و سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنے بیٹے کے ہمراہ داتا دربار لاہور حاضری دی اور دعا و فاتحہ خوانی کی۔
داتا دربار آمد کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل اوقاف و مذہبی امور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری بھی ڈپٹی وزیراعظم کے ہمراہ تھے، ڈپٹی پرائم منسٹر کو داتا دربار پر جاری ترقیاتی امور سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
اسحاق ڈار کو داتا دربار کے فرنٹ پر گورنمنٹ آف پنجاب کے منصوبے سے بھی آگاہ کیا گیا، یہ منصوبہ محکمہ اوقاف اور ایل ڈی اے کے اشتراک سے 2.5 بلین کی لاگت سے مکمل ہو گا۔
ترقیاتی منصوبے کی تکمیل سے داتا دربار اور دربار شریف کے اردگرد کی سکیورٹی کو مزید بہتر کیا جائے گا۔



