کوئٹہ:(دنیا نیوز) بلوچستان سے افغان مہاجرین کے انخلاءکا سلسلہ جاری ہے ،جس کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان سے یکم ستمبر 2025 سے لیکر اب تک 2 لاکھ 61 ہزار 725 افغان مہاجرین کو اُن کے وطن واپس بھیجا جا چکا ہے جب کہ کوئٹہ سے 99 ہزار 958 افغان مہاجرین کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ چاغی سے 42 ہزار 577 افغان مہاجرین کو وطن واپس بھیجا جاچکا ہے، پشین سے 33 ہزار 225 جب کہ چمن سے 19ہزار 712 افغانیوں کووطن واپس جا چکے ہیں۔
اِسی طرح قلعہ سیف اللہ سے 26 ہزار 528 افغان شہری، لورالائی سے15 ہزار714 قلعہ عبداللہ سے 22 ہزار 955 افغان شہری، مستونگ سے1ہزار26افغان شہریوں کوواپس بھیجا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ افغانستان بھیجے گئے مہاجرین میں 1 لاکھ 99 ہزار 53 افراد غیر قانونی طورپر پاکستان میں مقیم تھے، افغانستان بھیجے گئے مہاجرین میں سے 60 ہزار 94 افراد پی او آر کارڈ کے حامل تھے۔
ذرائع نے مزید کہا ہے کہ بلوچستان میں تقریباً 9 لاکھ افغان مہاجرین ہجرت کر کے آئے تھے، اِن افراد میں سے 3 لاکھ 13ہزار رجسٹرڈ جب کہ 5 لاکھ سے زائد افراد غیر رجسٹرڈ بلوچستان میں مقیم تھے۔



