فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی تقرری قومی امنگوں کے عین مطابق ہے: سرفراز بگٹی

Published On 05 December,2025 01:02 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز بننے پر مبارکباد دی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت میں ایک مضبوط اسلامی فلاحی ریاست کے طور پر ابھرا، پاک افواج نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی سربراہی میں دشمن کی ہر جارحیت کو ناکام بنا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی تقرری قوم کی امنگوں اور ملکی سلامتی کے تقاضوں کے عین مطابق ہے، پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والا ہر جوان فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت پر بھرپور اعتماد رکھتا ہے۔

ورزیراعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا وڑن ملکی دفاع، قومی سلامتی اور امن کے قیام کے لئے تاریخی سنگ میل ثابت ہوگا، بلوچستان کی عوام فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی وحدت، یکجہتی اور دفاع کے سفر میں بلوچستان ہمیشہ پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کا مستقبل زیادہ محفوظ، مستحکم اور روشن دکھائی دیتا ہے۔