سرفراز بگٹی کی شیرانی جنگلات میں لگی آگ پر قابو کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

Published On 05 December,2025 01:22 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ضلع شیرانی کے پہاڑی جنگلات میں لگی آگ پر تشویش کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل و مشینری بروئے کار لانے کی ہدایت کر دی، انہوں نے کہا کہ جنگلات قومی اثاثہ ہیں، قیمتی قدرتی وسائل کے تحفظ کیلئے حکومت ہر ممکن اقدام کرے گی۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ لیویز، پولیس، فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ اور پی ڈی ایم اے فوری مشترکہ کارروائی کریں، نقصان کے پھیلاؤ کو ابتدائی مرحلے میں روکنا ناگزیر ہے، پی ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ سے قریبی رابطہ رکھ کر ریسکیو آپریشن کیلئے مطلوبہ معاونت بلا تاخیر فراہم کرے۔