انفیلڈ: (دنیا نیوز) فٹبال چیمپئنز لیگ سیمی فائنل فرسٹ لیگ کا بڑا معرکہ آج لیور پول اور روما کے درمیان ہو گا، ابھرتے ہوئے سٹار محمد صالح اپنے پرانے کلب ساتھیوں کے خلاف تگڑی پرفارمنس کے لیے تیار ہیں۔
لیور پول کے ہوم گراؤنڈ انفیلڈ پر چیمپئنز لیگ سیمی فائنل کا فرسٹ لیگ، لیور پول اور اٹالین کلب روما کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات گیارہ بج کر پینتالیس منٹ پر شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں نے فائنل کی ٹکٹ کے لیے تیاریاں فائنل کرلیں، فٹبال شائقین و ماہرین اس مقابلے کو محمد صالح بمقابلہ روما قرار دے رہے ہیں۔
لیورپول کی نمائندگی پانے والے محمد صالح اپنے شاندار گول سکور کی بدولت توجہ کا مرکز ہیں۔ اپنے سابقہ کلب اور ٹیم کے خلاف کھل کر کھیلنا بھی صالح کا کڑا امتحان ہوگا۔ محمد صالح رواں سیزن چھیالیس میچز میں زبردست اکتالیس گولز کے ساتھ ایف اے پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں۔