لاہور: (دنیا نیوز) فٹبال کی عالمی جنگ میں آج مزید دو مہرے کھسک جائیں گے، شام سات بجے انگلینڈ کا سویڈن سے جوڑ پڑے گا، رات گیارہ بجے کروشیا میزبان روس سے ٹکرائے گا، کھلاڑیوں کے جوش نے مداحوں کو پُرجوش کر دیا۔
فیفا ورلڈ کپ میں سیمی فائنل تک رسائی کا آخری دن آن پہنچا، آج دو میچ ہوں گے ،انگلینڈ ا ور سویڈن کی ٹیمیں شام سات بجے مدمقابل ہوں گی، انگلش ٹیم کے کپتان ہیری کین ٹاپ اسکورر ہونے کی وجہ سے توجہ کا مرکز ہوں گے۔ آخری کوارٹر فائنل کروشیا اور میزبان روس کے درمیان شیڈول ہے جو رات گیارہ بجے کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کےا سٹار کھلاڑی یوری زِرکوفانجری کے باعث شرکت سے محروم رہیں گے، رشین ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھاتے ہیں یا پھر ناقابل شکست کروشین نفسیات پر غالب آتے ہیں اس کا سب کو شدت سے انتظار ہے۔