پشاور: (دنیا نیوز) عالمی یوم سیاحت کے حوالے سے پشاور میں جیپ ریلی کا اہتمام کیا گیا، ضلع خیبر کے تاریخی مقام باب خیبر سے ریلی کا آغاز کیا گیا۔
27 ستمبر کو دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی سیاحت کا عالمی دن منایا جائے گا۔ محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا کی جانب سے اسی سلسلے میں ایک جیپ ریلی کا اہتمام کیا گیا جو ضلع خیبر کے تاریخی مقام باب خیبر سے شروع ہوئی۔ جیپ ریلی میں 70 سے زائد جیپیں شریک ہوئیں، ریلی 5 مختلف اضلاع سے گزری جس میں ضلع خیبر، پشاور، نوشہرہ، مردان اور صوابی شامل تھے۔ ریلی کو دیکھنے کے لیے باب خیبر سے صوابی تک ہر جگہ لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔تاریخی باب خیبر سے جیپ ریلی کا آغاز اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ خطہ اب امن کا گہوارہ بن چکا ہے۔