پشاور: (دنیا نیوز) آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین خان نے کہا کہ پرامن محرم کےلیے تمام تر وسائل بروئے کارلائے ہیں، کہتے ہیں ڈی آئی خان میں کامیاب کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ ملاکنڈ میں کامیاب آپریشن میں دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔
آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود نے محرم کے حوالے سے پشاور شہر کا دورہ کیا، آئی جی نے صدرمیں جلوس کے لیے انتطامات کا جائزہ لیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ صوبے کے بارہ اضلاع میں سیکورٹی تسلی بخش ہے جہاں ضرورت تھی وہاں ڈبل سواری پر پابندی عائد کی، سیکورٹی سے متعلق تمام اداروں کا بھرپور تعاون حاصل ہے محرم میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے بھرپور کوشش جاری ہے۔
آئی جی کا کہنا تھا کہ پرامن محرم کےلیے تمام تر وسائل بروئے کارلائے ہیں کوشش ہے شہریوں کو کم سے کم پریشانی کا سامنا ہو، انھوں نے کہا کہ ڈی آئی خان میں کامیاب کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ ملاکنڈ میں کامیاب آپریشن میں دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ پورے صوبے میں بہتر صورتحال ہے لیکن اس کے باوجود بھی ہم نظر رکھ رہے. سکیورٹی کی وجہ سے موبائل سروس بند کی ہے۔ پولیس اورحساس ادارے مل کر کام کر رہے ہیں جس کے نتائج نظر آ رہے ہیں۔