آزاد کشمیر کراٹے چیمپئن شپ: 200 سے زائد کھلاڑیوں کے منہ زور مقابلے

Last Updated On 26 November,2018 11:34 am

مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزادکشمیر میں مارشل آرٹس کے فروغ کے لئے ووشو چیمپئن شپ کے مقابلوں میں 200 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا. فائٹنگ میچوں‌ میں‌ جوش سے بھرپور کھلاڑیوں‌کے منہ زور مقابلے دیکھنے میں‌ آئے.

مظفرآباد کے سپورٹس کمپلیکس میں آزادکشمیر ووشو چیمپیئن شپ مقابلوں کا اہتمام کیا گیا جہاں آزاد کشمیر کی جامعات اور سکولوں کی ٹیموں نے مخلتف کٹیگریز میں بھرپور کھیل کا مظاہرہ کیا۔ کھلاڑیوں نے فائٹنگ مقابلوں میں بھرپور مہارت دکھاتے ہوئے اپنے حریفوں کو شکست سے دوچار کیا، فاتح کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ 

ووشو چیمپیئن شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ قومی سطح پر مقابلوں میں سونے کا تغمہ سمیٹنے کے باوجود آزادکشمیر میں یہ کھیل حکام کی توجہ حاصل نہیں کرسکا ہے۔

موجودہ دور میں نوجوانوں میں منفی سرگرمیوں کے رجحان کا مقابلہ کرنے کے لئے اس طرح کی صحت مند سرگرمیوں کا تسلسل صحت مند معاشرے کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔