باکسنگ لیجنڈ محمد علی کی آج چوتھی برسی، اکسٹھ میں سے چھپن مقابلے جیتے

Last Updated On 03 June,2020 10:42 am

لاہور: (دنیا نیوز) باکسنگ لیجنڈ محمد علی کی آج چوتھی برسی منائی جا رہی ہے، اکیس سال تک رِنگ پر راج کیا۔ اکسٹھ میں سے چھپن کامیابیاں، سینتیس ناک آؤٹ اور صرف پانچ باؤٹ ہارے۔ "دی گریٹیسٹ"کے نام سے جانے جانے والے عظیم فائٹر کے کارنامے آج بھی زبان زد عام ہیں۔

کیشس مرسلس کلے اور پھر محمد علی کلے کے نام سے شہرت پانے والے عظیم باکسر 17 جنوری 1942 کو پیدا ہوئے اور چوہتر سال کی عمر میں یعنی 3 جون 2016 کو انتقال کر گئے۔

بارہ سال کی عمر میں باکسنگ رِنگ میں بطور امیچر باکسر انٹری ڈالی، صرف چھ سال بعد یعنی سمر اولمپکس 1960 میں لائٹ ہیوی ویٹ میں گولڈ میڈلسٹ ہوئے۔

1961 میں اسلام قبول کیا اور پھر کامیابیوں، شہرت کی بلندی پر راج کیا1964 میں ہموطن سونی لِسن کو اپ سیٹ کر کے ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن بنے، اکیس سالہ باکسنگ کیرئر میں اکسٹھ فائٹس میں چھپن اپنے نام کیں، سینتیس ناک آؤٹ بھی عظیم کارنامہ جبکہ صرف پانچ باؤٹ ہارے۔ شاندار کارکردگی پر "دی گریٹیسٹ" کا لقب سمیت درجنوں ایوارڈ جیتے، اولاد میں واحد لیلیٰ علی رِنگ میں اتریں۔
 

Advertisement