مارشل آرٹس کا جنون، کراچی کا کھلاڑی 59 عالمی ریکارڈز کا حامل

Last Updated On 06 August,2020 09:34 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گنیز بک ورلڈ ریکارڈ نے کراچی کے رہائشی محمد راشد نسیم کو مزید تین سرٹیفکیٹس بھیج دئیے ہیں جس کے بعد ان کے عالمی ریکارڈ ز کی تعداد 59 ہو گئی ہے۔

کراچی کے راشد نسیم نے انگلینڈ کا مشکل ترین ایک گھنٹے میں 32686 مکے مارنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے جبکہ بھارت سے دو ورلڈ ریکارڈ چھیننے کی اسناد بھی راشد کو مل گئی ہیں۔

راشد نسیم نے یہ اعزاز کشمیری بھائیوں کے نام کر دیا ہے۔ مارشل آرٹس فائٹر راشد نسیم کے انفرادی ریکارڈز کی تعداد 59 ہو گئی ہے۔