کراچی کی 7سالہ مارشل آرٹس فائٹر فاطمہ نسیم نے ورلڈ ریکارڈ بنا لیا

Published On 03 September,2020 03:52 pm

کراچی: (دنیا نیوز) والد کے ساتھ بیٹی نے بھی ورلڈ ریکارڈ بنانا شروع کردئیے۔ کراچی کی 7 سالہ مارشل آرٹس فائٹر فاطمہ نسیم نے ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔

سات سالہ پاکستانی بچی نے بھارتی کھلاڑی شورتی ایس کو شکست دے کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا دیا۔ گنیز ورلڈ بک انتظامیہ نے عالمی ریکارڈ کی تصدیق کر دی۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے تمام تفصیلات اپنی ویب سائٹ پربھی جاری کر دیں۔

فاطمہ نسیم نے ایک منٹ میں دونوں بازوؤں سے 211 مرتبہ کہنی مارنے کا بھارتی ریکارڈ توڑا۔ فاطمہ نسیم نے 242 مرتبہ ٹارگٹ پر ہٹ کیا۔ فاطمہ کے والد راشد ساٹھ ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔